ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مودی کے ’گنگا پریم ‘پر راہل گاندھی نے سادھا نشانہ

مودی کے ’گنگا پریم ‘پر راہل گاندھی نے سادھا نشانہ

Thu, 09 Mar 2017 11:26:35  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے گنگا ندی سے محبت پر ایک بار پھر نشانہ سادھا ہے۔راہل نے الزام لگایا کہ گنگا ماں کے نام پر وزیر اعظم کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔راہل نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے کہاکہ گنگا کے نام پر مودی جی کا ایک اور جھوٹ، وعدہ 20000کروڑ کا کیا تھا اور تین سالوں میں گنگا کی صفائی میں 10فیصد بھی خرچ نہیں ہوئے ۔دراصل گریٹر نوئیڈا کے رامویر تنور کی جانب سے آر ٹی آئی کے ذریعے طلب کی گئی معلومات کے جواب میں آبی وسائل، دریا ترقی اور گنگا تحفظ کی وزارت نے گزشتہ 23؍فروری کو اپنے جواب میں بتایا تھا کہ نمامی گنگے اسکیم کے تحت 2014-15میں 3260فنڈ دیا گیاتھا جس میں سے 170.99لاکھ روپے ہی خرچ ہوئے ہیں ۔وہیں 2015-16میں 163200روپے کا فنڈ دیا گیاتھا ، جس میں سے 60260روپے خرچ ہوئے ۔2016-17میں 167500روپے کا فنڈدیا گیا، جبکہ اس میں سے 741.39روپے ہی خرچ ہوئے ہیں، یعنی کل ملا کر مرکز کی جانب سے 363300روپے کا فنڈ جاری کیا ہے جس میں سے صرف 151498ہی خرچ ہوپائے ہیں ۔


Share: